وسیم اکرم

میں نے جوانی میں بہت پارٹیاں کیں ، اب لائف اسٹائل مختلف ہے، وسیم اکرم

کراچی(گلف آن لائن)سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ میں نے جوانی میں بہت پارٹیاں کیں لیکن اب لائف اسٹائل مختلف ہے۔تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان ذیابطیس کے مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر آگیا جو اچھی علامت نہیں، والدین کو اپنے بچوں کو ذیابطیس سے بچانا ہوگا۔

سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ میں 27 سال کی عمر میں ذیابطیس کا مریض بن گیا تھا، اس وقت اتنی معلومات نہیں ہوتی تھیں کہ اس مرض سے کیسے بچا جائے، اب میں نے ایک روٹین بنالی ہے تاکہ صحت برقرار رکھ سکوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ذیابطیس کی وبا غیر صحت مندانہ طرز زندگی کی وجہ سے آئی ہے، ہمیں پاکستان میں شوگر کے مرض سے بچاو کے لیے ورزش کی اہمیت اجاگر کرنا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں