لاہور ہائیکورٹ

ڈینگی کی روک تھام کیلئے ایمرجنسی کے نفاذ کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور( گلف آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے پنجاب بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا۔

شہری میاں صابر کی وساطت سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے ،حکومت کی جانب سے ڈینگی سپرے بھی نہیں کروایا گیا ۔جسٹس عمر عطا بندیال اس حوالے سے پالیسی بنا گئے تھے ۔ فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں