مسرت جمشید چیمہ

کرپشن ،لوٹ مار کی سپلائی لائن کٹ جانے سے اپوزیشن کی سیاست حالت نزاع میں ہے’مسرت چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی رہنماو رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت کو سمندر برد کرنے کی بڑھکیں لگانے والی پی ڈی ایم کی اپنی سیاست سمندربرد ہوچکی ہے ،اپوزیشن کرپشن اورلوٹ مار سے تقویت لیتی تھی لیکن موجودہ حکومت نے یہ سپلائی لائن کاٹ دی ہے اس لئے اپوزیشن کی سیاست حالت نزاع میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 133کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں کارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر کئی برادریوںنے تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کی بھرپور حمایت کا بھی اعلان کیا ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کرپشن اور لوٹ مارکا راستہ روکنا موجودہ حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے اور انشااللہ احتساب کا عمل اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا۔

انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام سے جو بھی وعدے کئے ہیں انہیں پورا کیا جائے گا ۔ عوام کو7لاکھ روپے مالیت کے صحت کارڈ کی فراہمی غیر معمولی اقدام ہے اوراس کی پوری دنیا میں تعریفیں کی جارہی ہیں،انشااللہ معیشت بھی اپنے پائوں پر کھڑی ہو گی اوراس کے ثمرات بھی عوام تک منتقل ہوںگے۔

مسرت جمشیدچیمہ نے کہا کہ این اے 133کے ضمنی انتخاب میںعوام اپنے ووٹ کی طاقت سے کرپشن اورلوٹ مار کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں