شیری رحمان

وفاقی حکومت آنے والے عام انتخابات کو ابھی سے متنازع بنا رہی ہے ،شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہاہے کہ وفاقی حکومت آنے والے عام انتخابات کو ابھی سے متنازع بنا رہی ہے ،ای وی ایم پر الیکشن کمیشن سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتراضات ہیں، بلز بلڈوز کرنے کے لئے مشترکہ اجلاس کا استعمال قابل مذمت ہے،اسلام آباد کے آرتھوپیڈک سرجنز کو چوکنا رہنا چاہیے،اپوزیشن متحد ہے اور حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ وفاقی حکومت آنے والے عام انتخابات کو ابھی سے متنازع بنا رہی ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ ای وی ایم پر الیکشن کمیشن سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتراضات ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بلز بلڈوز کرنے کے لئے مشترکہ اجلاس کا استعمال قابل مذمت ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ پارلیمنٹ میں بنائی گئی مصنوعی اکثریت نے نظام کو مفلوج کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بوکھلاہٹ کی شکار وفاقی دارالحکومت کی طرف سے اپنے ہی ارکان کے بازو مروڑے جا رہے ہیں، اسلام آباد کے آرتھوپیڈک سرجنز کو چوکنا رہنا چاہیے،اپوزیشن متحد ہے اور حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں