پاکستان

مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہری، خواتین، بچے اور بزرگ بھارتی افواج کی ریاستی دہشت گردی سے محفوظ نہیں’پاکستان

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان نے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مزید پانچ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہری، خواتین، بچے اور بزرگ بھارتی افواج کی ریاستی دہشت گردی سے محفوظ نہیں ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارتی قابض افواج نے یکم اکتوبر 2021 سے اب تک جعلی مقابلوں یا نام نہاد سرچ آپریشنز میں کم از کم 30 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ جاری ہے،مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہری، خواتین، بچے اور بزرگ بھارتی افواج کی ریاستی دہشت گردی سے محفوظ نہیں ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ کئی واقعات میں شہید کشمیریوں کی میتیں ان کے لواحقین کے حوالے نہ کرنے کا غیر انسانی اور ظالمانہ عمل بھی قابل مذمت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں کشمیری شہریوں کے قتل ناقابل تردید حقائق کی بھی توثیق کرتے ہیں جو پاکستان نے حال ہی میں ایک جامع ڈوزیئر میں فراہم کیے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ ڈوزیئر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کو بے نقاب کیا گیا ہے،پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ پاکستان عالمی برادری پر بھی زور دیتا ہے کہ وہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں