حمیمہ ملک

نامناسب تصاویرشیئرکرنے والے فین پیجز کوحمیمہ ملک کی قانونی چارہ جوئی کی وارننگ

لاہور(گلف آن لائن)نامور اداکارہ حمیمہملک نے اپنی تصاویرکو نامناسب اندازمیں ایڈٹ کرکے شیئر کرنے والے سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹس کو قانونی چارہ جوئی کی وارننگ جاری کی ہے۔انسٹااسٹوریزمیں حمیمہ نے اس حوالے سے لکھاکہ انٹرنیٹ پر میری بعض نامناسب طریقے سے ایڈٹ کی جانے والی تصاویرزیرگردش ہیں ،یہ شرمناک ہے کہ لوگ ایسا کیسے کرسکتے ہیں ۔تصاویر کی غلط اندازمیں ایڈیٹنگ اورانہیں انٹرنیٹ پراپ لوڈ کیے جانے کا بتانے والی حمیمہ نے اپنے فین پیجز سے یہ تصاویر ہٹانے کیلئے کہا ہے۔حمیمہ ملک نے خبردار کیا کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں وہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریںگی۔

گو اداکارہ نے ان تصاویر کی نشاندہی نہیں کی جنہیں ایڈٹ کیا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کررہے ہیں کہ وہ ممکنہ طور پر انٹرنیشنل پاکستان پراسٹیج ایوارڈزکیلئے دورہ ترکی کے دوران لی گئی تصاویر کی بات کررہی ہیں۔آئی پی پی اے کی تقریب میں پرفارمنس دینے والی حمیمہ کی کئی تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھیں، اس کے علاوہ انہوں نے پرفارمنس میں اپنا ساتھ دینے والے گلوکارفرحان سعید کے ساتھ فوٹو شوٹ بھی کروایاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں