وفاقی وزیر تعلیم

کورونا کے باعث بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی، او لیول اور دیگر امامتحانات بھی شیڈول کے مطابق ہوں گے،وفاقی وزیر تعلیم

کراچی(گلف آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ رواں تعلیمی سال جو سلیبس پڑھایا جا رہا وہ مکمل کیا جائے گا، امتحانات مئی، جون میں مکمل سلیبس کے تحت ہوں گے۔مقامی ہوٹل میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کے باعث بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی، او لیول اور دیگر امامتحانات بھی شیڈول کے مطابق ہوں گے، مشترکہ تعلیمی کیلنڈر بنانے سے متعلق تبادلہ خیال ہوا، مختلف اسکولوں کو کوویڈ کٹس فراہم کی جا رہی ہیں، کوویڈ کٹس میں صابن اور سینیٹائزر وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کو ورلڈبینک پروگرام کے تحت گرانٹ دی گئی، ورلڈ بینک پروگرام کے تحت سندھ حکومت کو 81 کروڑ کی گرانٹ دی، سیاست سے بالاتر ہو کر ملک اور بچوں کی بہتری کیلئے فیصلے کیے، طلبا کی تعداد میں اضافے کیساتھ تعلیمی اداروں کی تعداد بھی بڑھنی چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں