شیری رحمان

شیری رحمن کا کرنٹ اکائونٹ خسارے میں اضافے پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کرنٹ اکائونٹ خسارے میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اکتوبر میں 1.6 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ یہ جی ڈی پی کا 4.7 فیصد ہے جب ہدف کی حد 2 سے 3 فیصد ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ کیڈ میں اضافہ بڑھتی ہوئی درآمدات اور برآمدات میں عدم توازن کی وجہ سے ہے۔ نائب صدر شیری رحمن نے کہاکہ کرنٹ اکائونٹ خسارے میں مسلسل اضافہ قابل تشویش ہے، شرح سود میں 150 بیسز پوائنٹس کا اضافہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر کیا گیا ہے،اس فیصلے سے قرضون اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ تباہی سرکار آئی ایم ایف کا قرضہ حاصل کرنے کے لئے ملک و عوام پر بوجھ منتقل کر رہی ہے، ان کی منفی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت دن بدن تباہ ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں