فیصل قریشی

ہیوی بائیک ،موبائل فون میری کمزوری ،دونوں کے بغیر میری زندگی ادھوری ہے ‘فیصل قریشی

لاہور( گلف آن لائن) نامور اداکارفیصل قریشی نے کہا ہے کہ ہیوی بائیک اورموبائل فون میری کمزوری ہیں اورمیں سمجھتا ہوں کہ دونوں کے بغیر میری زندگی ادھوری ہے ،اپنی گھریلو زندگی سے مطمئن ہوں اور اپنے پروفیشنل سے بھی انصاف کررہا ہوں۔ایک انٹرویو میں فیصل قریشی نے کہا کہ صرف میر ے پاس نہیں بلکہ کراچی کے دیگر بہت سے فنکاروں کے پاس بھی ہیوی بائیکس ہیں او رکبھی کبھی ہم سب اکٹھے بھی نکلتے ہیں ۔

مجھے اداکارہ ثنانے بڑا متاثرکیاہے جو خاتون ہونے کے باوجود بڑی مہارت سے ہیوی بائیک چلاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے ریس لگانے کا شوق نہیںبس ہیوی بائیک چلانے کی حد تک ہی شوق رکھتا ہوں اور جب بھی وقت ملتا ہے اسے پور اکرتا ہوں۔انہوںنے کہا کہ گھر کوبھی پورا وقت دیتا ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ جب پراجیکٹ میں کام کر رہا ہوتا ہوںتووہاں بھی اپنی کمٹمنٹ کو پورا کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں