بنی گالہ لوٹ مار ایسوسی ایشن نے ای وی ایم کو دوبارہ اقتدار میں آنے کی کنجی سمجھ لیا ‘ عظمیٰ بخاری

لاہور(گلف آن لائن)مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ پرچی ترجمان صاحب اپوزیشن کومشینوں سے نہیں آپ کی نیت ،بدنیتی اور ووٹ چوری سے ڈرلگتا ہے ،2018کے الیکشن میں آر ٹی ایس سے فیضیاب ہونے والے آج ہمیں شفافیت کا درس دے رہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پرچی ترجمان صاحب پوری دنیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کرچکی ہے ،لوگ کورونا،ڈینگی اور سموگ سے مر رہے ہیں اور بے شرم ترجمانوں کو ای وی ایم مشینوں کی فکر پڑی ہے ،ایک ارب ڈالر کیلئے عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کررہے ہیں،بتایا جائے ای وی ایم مشینوں کیلئے 150ارب کہاں سے لائیں گے؟۔ انہوںنے کہاکہ بنی گالہ لوٹ مار ایسوسی ایشن نے ای وی ایم کو دوبارہ اقتدار میں آنے کی کنجی سمجھ لیا ہے ،مشینوں کے ذریعے ڈالرز چھاپنے کا تجربہ علیمہ باجی کا ہے،کیا پسماندہ علاقوں میں بنی گالہ سے ٹیمیں لوگوں کو ای وی ایم کے استعمال کے طریقے بتانے جائیں گئیں،آج ہمیں ارسطو اور افلاطون بن کر دکھارہے ہیں پارلیمنٹ سے بھاگے کیوں ؟۔

انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی قومی لائحہ عمل طے نہیں پایا جا سکتا،اٹھاویں صدی ہمیں نہ سنائیں آپ نے 21ویں صدی میں ڈسکہ ،سینیٹ الیکشن کے اندر جو کارنامے سرانجام دیے وہ شرمناک ہیںسینیٹ الیکشن میں گل کھلائے وہ بھی آپ کے لیڈر کے ماتھے پر کالا داغ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں