اشرف بھٹی

پالیسی ریٹ میں اضافے سے حکومت کوسود کی ادائیگیوں پر 400ارب اضافی ادا کرنا ہونگے ‘ اشرف بھٹی

لاہور(گلف آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں اضافے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے بجائے فائدہ ہونے کے نقصان ہوگا،پالیسی ریٹ میں اضافہ کرنے سے مہنگائی کم نہیں ہو گی بلکہ نجی شعبے کو مزید مشکلات اورسست رویا کا سامنا کرناپڑے گا۔

اپنے بیان میںانہوںنے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے فیصلے سے حکومت کوقرضوں پر سود کی ادائیگیوں پر 400ارب روپے اضافی ادا کرنا ہوںگے۔ پہلے بھی اس طرح کے تجربہ کئے جا چکے ہیںلیکن کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ہوئی ۔انہوںنے کہا کہ پالیسی ریٹ بڑھنے سے مقامی سطح پر سرمائے کی قلت ہوگی اور تباہ حال ملکی معیشت مزید دبائو کا شکارہو جائے گی۔

انہوںنے کہا کہ اسٹیٹ بینک بظاہر خود مختار ادارہ ہے لیکن اس کی پالیسیاں اورفیصلے کسی اور کی مرہون منت ہوتے ہیں جوصاف ظاہر ہو رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پالیسی ریٹ میں کیا گیا حالیہ اضافہ واپس لیا جائے بلکہ معاشی سرگرمیوںکے فروغ کیلئے اسے مزید نیچے لایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں