شیری رحمان

سینیٹر شیری رحمان کا ممکنہ پیٹرول بحران پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ممکنہ پیٹرول بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تباہی سرکار ایک کے بعد ایک بحران پیدا کر رہی ہے۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ آل پاکستان پٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 25 نومبر سے ملک بھر میں پیٹرول پمپز بند کرنے کا اعلان کیا ہے، تباہی سرکار ایک کے بعد ایک بحران پیدا کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ سال بھی پیٹرول نایاب ہو گیا تھا، گزشتہ پیٹرول بحران پر حکومت نے پیٹرولیم کمیشن کی سفارشات پر کتنا عمل کیا؟ ۔شیری رحمان نے کہاکہ پیٹرولیم کمیشن نے اوگرا پر سوالات اٹھائے تھے، کمیشن نے قیمتوں کا تعین 15 کے بجائے 30 دن بعد کرنے کی سفارش کی تھی۔

انہوںنے کہاکہ کمیشن نے آئندہ بحران سے بچنے کے لئے مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا کہا تھا، کمیشن نے بحران کے ذمہ داران کی نشاندہی کی تھی۔انہوںنے کہاکہ حکومت ایک سال گزرنے کے بعد کس کے خلاف کیا ایکشن لیا؟ کمیشن نے پیٹرولیم ڈویڑن اور حکومت کی نااہلی سے پردہ اٹھایا تھا۔ انہوںنے کہاکہ معاون خصوصی برائے پٹرولیم کے خلاف کون سی احتساب عدالت میں کیس چل رہا؟ یہ کہتے تھے احتساب گھر سے شروع کرے گے، استعفیٰ لے کر سمجھتے ہیں انصاف ہو گیا، یہ مافیہ سے مل کر مصنوعی بحران پیدا کر کے عوام کو لوٹتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں