اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی:ماسٹرز پروگراموں کے داخلوں کی آخری تاریخ6دسمبرمقرر

اسلام آباد(گلف آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایم اے/ایم ایڈ/بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری(/ایم ایس سی اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگراموں کے داخلوں کی آخری تاریخ 6۔دسمبر مقرر کی گئی ہے،

تفصیلات کے مطابق کرونا وباء کی وجہ سے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستان بھر کے جامعات کو ایم اے/ایم ایس سی پروگرامز آفر کرنے کے لئے جون2022تک خصوصی اجازت فراہم کی ہے ، اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بھی ایم اے/ایم ایس سی پروگرامز آفر کئے ۔

دو سالہ ایم اے پروگرام میں ایم کام ، تاریخ ، اردو، اسلامیات، عربی ، ٹیفل اور لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس جبکہ ایم ایس سی پروگراموں میں ایڈمنسٹریٹیوسائنسز ، اکنامکس سوشیالوجی، جینڈر اینڈ وویمن سٹڈیز ، ماس کمیونیکیشن ، مطالعہ پاکستان ، پبلک نیوٹریشن اور سسٹینیبل انوائرمنٹل ڈیزائن شامل ہیں۔ایک سالہ ایم ایڈ پروگرامز میں ایلیمنٹری ٹیچر ایجوکیشن ، اسپیشل ایجوکیشن ، ٹیچر ایجوکیشن اور سائنس ایجوکیشن جبکہ بی اے کے ذیل میں بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس(اور بی کام)ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس(شامل ہیں۔پیش کئے جانے والے ایم ایس سی )فیس ٹو فیس(پروگراموں میں فزکس ، کیمسٹری ، ریاضی ، باٹنی ، مائیکرو بیالوجی اور انوائرمینٹل سائنس شامل ہیں۔ایم اے /ایم ایس سی پروگراموں میںدنیا بھر کے کسی بھی ملک میں مقیم پاکستانی اور غیرملکی طلبہ بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی طلبہ کے لئے پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگراموں کو یونیورسٹی آن لائن مینجمنٹ سسٹم کے تحت پیش کررہی ہے جن میں داخلوں سے لے کر امتحانات تک تمام تدریسی سرگرمیاں آن لائن ہونگی جبکہ اندرون ملک طلبہ کے امتحانات فزیکل ہونگے۔تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس بھی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پردستیاب ہیں۔داخلہ حاصل کرنے والے ا ندرون ملک اور بین الاقوامی طلبہ فارم صرف آن لائن موڈ کے تحت 6۔دسمبر تک جمع کراسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں