پاکستان اور بنگلہ دیش

بنگلہ دیش کے خلاف تیسرا ٹوئنٹی میچ ،ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں

ڈھاکہ(گلف آن لائن)پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کردی گئیں،سرفراز احمد، افتخار احمد، عثمان قادر اور شاہنواز دھانی پلیئنگ الیون کا حصہ بنے ،

شاہنواز دھانی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا ،فخر زمان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک پلیئنگ الیون سے آؤٹ ہوئے،پلیئنگ الیون کی قیادت بابر اعظم نے کی ،دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، حیدر علی اور خوشدل شاہ ،سرفراز احمد، افتخار احمد، محمد نواز اور محمد وسیم جونیئر ،عثمان قادر، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی پلیئنگ الیون کا حصہ بنے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں