ملک میں نظام عدل کا نظام سب کے سامنے ہے،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں نظام عدل کا نظام سب کے سامنے ہے،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو اور رانا شمیم کے بیان حلفی سے (ن )لیگ کا کوئی تعلق نہیں،ملکی معیشت اور حالات کی خرابی میں نیب کا بڑا کردار ہے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ حکومتی کرپشن کے باعث ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہوئی۔ آئین پر عمل پیرا ہوکر ہی مہنگائی کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ نیب کی کارروائیوں کے باعث کاروباری طبقہ پریشانی کا شکار ہے۔

لیگی رہنما نے کہاکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے مبینہ سکینڈل سے ن لیگ کا کوئی تعلق نہیں، رانا شمیم کے بیان حلفی میں جو بھی جھوٹا ہو اسکو سزا دی جائے۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ جس طرح حکومت بل پاس کروا رہی ہے اس تیزی سے ختم بھی ہو جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں