ڈاکٹریاسمین راشد

مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے قانون میں نئی ترامیم پرسوفیصدعمل درآمدکروائیں گے’ڈاکٹریاسمین راشد

لاہور(گلف آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کا اجلاس منعقدہوا،جس میں سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرسلمان شاہد،ایگزیکٹو ڈائریکٹر مینٹل ہسپتال ڈاکٹراشرف،میاں زاہدالرحمن باٹہ اور مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے دیگرممبران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے پرانے قانون میں ترامیم اور بورڈ آف وزٹرزکی تشکیل کیلئے اقدامات کاجائزہ لیا۔میاں زاہدالرحمن باٹہ ایڈووکیٹ نے مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے قانون پربریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ذہنی امراض میں مبتلامریضوں کو بہترطبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے پرانے قانون میں ترامیم کی جارہی ہیں۔مینٹل ہیلتھ اتھارٹی میں ترامیم کیلئے تجاویز محکمہ قانون کو بھیجی جائیں گی۔

مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کانیادفترجلدفعال کردیاجائے گا۔مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے بورڈ آف وزٹرزکیلئے نئے نام تجویزکردئیے گئے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ کوروناوائرس کے چاروں ادوار کے دوران انسٹی ٹیوٹ آف مینل ہیلتھ نے مریضوں کا پوراخیال رکھاہے۔مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے قانون میں نئی ترامیم پرسوفیصدعمل درآمدکروائیں گے۔مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کا باقاعدہ سیکرٹریٹ بنانے کا حکم دے دیاہے۔انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں گیارہ سو سے زائد ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کو علاج،ادویات اور معیاری کھانے کی مفت سہولت فراہم کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں