موٹاپے کا شکار

کارڈیالوجسٹ سمیت پاکستان کے 61 فیصد ڈاکٹر موٹاپے کا شکار، تحقیق

لاہور (گلف آن لائن )پاکستان میں ماہرین امراضِ قلب سمیت 61 فیصد ڈاکٹرز موٹاپے کی بیماری کا شکار ہیں جبکہ ساڑھے سات فیصد ڈاکٹرز سگریٹ نوشی کی عادت میں مبتلا ہیں۔

اس بات کا انکشاف قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ریسرچر ڈاکٹر سالک احمد میمن کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں کیا گیا پاکستان بھر کے 159 ڈاکٹروں اور ماہرین امراض قلب کے انٹرویو کیے اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے اور حیران کن طور پر ان میں سے تقریباً 21 فیصد ڈاکٹر موٹاپے کی بیماری یا ‘اوبیسٹی’ کا شکار تھے جبکہ 40 فیصد ڈاکٹروں کا وزن مروجہ پیمانوں سے کافی زیادہ تھا۔ڈاکٹر سالک احمد نے مزید بتایا کہ تقریباً ساڑھے سات فیصد ڈاکٹر سگریٹ نوشی کی عادت میں مبتلا نکلے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان تمام ڈاکٹروں میں 26 فیصد سے زائد کے خاندان میں دل کی بیماریاں موجود تھی، لیکن ان میں سے صرف 65 فیصد کو اس بات کا علم تھا کہ انہیں ہفتے میں ڈھائی گھنٹے سے زائد وقت ورزش کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں