حماد اظہر

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے میں ہیں، حماد اظہر

اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر توانائی محمدحماد اظہرنے کہا ہے کہ ہم پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے میں ہیں۔بدھ کو وفاقی وزیر توانائی محمدحماد اظہرنے بیان میں کہا ہے کہ مارجن پر نظر ثانی سے متعلق سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کرچکے ہیں، ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں فیصلہ ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول پمپ مالکان کو کل صبح 6بجے سے پیٹرول پمپ بند رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ملک سمیت گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور چترال میں بھی پیٹرول پمپس بند رہے گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں