شہباز شریف

قطاروں میں کھڑے عوام آج نوازشریف اور پرانے پاکستان کو حسرت سے یاد کررہے ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ قطاروں میں کھڑے عوام آج نوازشریف اور پرانے پاکستان کو حسرت سے یاد کررہے ہیں،عمران نیازی صاحب غریب اوپر جارہا ہے لیکن اللہ تعالی کے پاس، ظالم حکمرانوں کی بے حسی غریبوں کے زخموں پر نمک ہے ،پورے ملک کو تین سال سے نااہلی، نالائقی، کرپشن اور مہنگائی کی سموگ نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ،پٹرول، آٹے، چینی اور اشیائے ضروریہ کے لئے قوم کو قطاروں میں دھکے کھاتے دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ راشن کارڈ، قطاریں، مہنگائی، یوٹرن، جھوٹ نئے پاکستان کی شناختی علامات ہیں ،ملک میں گیس کابحران عمران نیازی کی بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گیس مہنگی اور موجود بھی نہیں، نئے سال پر گیس کی قیمت میں 400 فیصد اضافے کا نیا بم قوم پر گرنے والا ہے ،یکم جنوری سے گھریلو اور کمرشل صارفین کو سینکڑوں روپے اضافی ادا کرنے پر گیس ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ ماہ 1400 سے بڑھا کر 1700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو یونٹ کرنے کی تیاری قوم کو زبحہ کرنے کے مترادف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گیس کے بعد چینی کا بحران پھر سے سراٹھا رہا ہے، پہلے ہی 52 روپے والی چینی 130 اور150 تک مل رہی ہے ، انہوںنے کہاکہ کرشنگ شروع ہونے کے باوجود چینی کی سپلائی اب تک بحال نہ ہونا نااہلی وبدانتظامی کی انتہاء ہے۔

انہوںنے کہاکہ ڈالر 177روپے سے زائد پر فروخت ہو رہا ہے، ڈالر کی پرواز قوم کی مہنگائی کے دردناک کرب کو مسلسل بڑھا رہی ہے، کوئی پرسان حال نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ روپے کی قدر میں ایک فیصد کمی مہنگائی میں 14 سے 16 بنیادی پوائنٹس میں اضافہ کرتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کی دیدہ دلیرہ پر حیرت ہے ، اب کنٹینر والی باتیںکیوں بھول گئے ہیں ؟اب ان کی سیاسی اخلاقیات کہاں ہے؟،مہنگائی کابے قابو جن گلی گلی ،گھرگھر اعلان کررہا ہے کہ وزیراعظم چور ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہر دن، ہربحران، قیمتوں میں ہر اضافہ پکارپکار کر دہائی دے رہا ہے کہ یہ حکومت چلتی رہی تو ملک نہیں چلے گا، عوام تکلیف میں رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں