شازیہ مری

نالائق وزیر اعظم نے پٹرول بحران پیدا کرکے ملک کا پہیہ جام کردیا ہے ، شازیہ مری

اسلام آباد (گلف آن لائن)ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ نالائق وزیر اعظم نے پٹرول بحران پیدا کرکے ملک کا پہیہ جام کردیا ہے ۔

اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ لاڈلے نے قوم کو رلایا بھی رول بھی دیا ہے ، تبدلی تباہی کی وبا بن چکی ہے اس وبا سے نجات ضروری ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ عمران خان پٹرول قیمتوں میں اضافے کا پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں، منصوبہ بندی کے تحت عوام کو پریشان کیا جا رہا ہے ۔ شازیہ مری نے کہاکہ ہر طرح کی مافیا عمران خان کا اے ٹی ایم مشین ہے ،یہ پہلی حکومت ہے جو رات کی تاریکی میں پٹرول قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں