عظمیٰ بخاری

پاکستان کے تمام ادارے ملک و قوم کی ملکیت ہیں کسی فرد واحد کی جاگیر نہیں ہیں’عظمی بخاری

لاہور(گلف آن لائن) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بزدارصاحب آپکا فہم فراست اور سوچنے سمجھنے سے کوئی تعلق نہیں،بزدار صاحب آپکا تعلق صرف کھانے اور کھلانے سے ہے جو آپ خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہے ہیں،بزدار صاحب آپ نے اداروں کا نام فرنٹ مین،شوگر مافیا اور پیٹرول مافیا رکھا ہے؟،ان سب مافیا کا سرغنہ صرف عمران نیازی ہے۔اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ اداروں کی بدنامی کا باعث بنے عمران نیازی ،اداروں کے پیچھے چھپے عمران نیازی ،اداروں پر تنقید ہم نہیں عمرانی ٹولہ دھڑلے سے کرتا ہے۔

نوازشریف سے زیادہ کسی حکمران نے اداروں کو مضبوط نہیں کیا،نوازشریف نے فوج کو ایٹم بم،جے ایف تھنڈر طیارے اور رن وے کیلئے موٹرویز دیں،نوازشریف کی قیادت میں عدلیہ بحالی کی تحریک چلی اور بحال بھی ہوئی۔پاکستان کے تمام ادارے ملک و قوم کی ملکیت ہیں کسی فرد واحد کی جاگیر نہیں ہیں۔عمران خان اور ثاقب نثار جیسے مہروں کو اداروں کا نام مت دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں