شیری رحمان

سینیٹر شیری رحمان کا بڑھتے ہوئے قرضوں پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بڑھتے ہوئے قرضوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے اختتام تک ملک کے مجموئی قرضے 16.2 ٹرلین روپے تھے۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ 2018 میں قرضے 29.8 ٹرلین روپے تک پہنچے، 2021 میں پاکستان کے کل قرضے اور واجبات 50.5 ٹریلین روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ جو کہتے تھے قرضہ نہیں لینگے انہوں نے صرف 3 سال میں 20.7 ٹریلین روپے کا قرضہ لیا ہے، اس حکومت نے ملک کے مجموئی قرضوں میں 70فیصد اضافہ کیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پہلے ہر پاکستانی 1 لاکھ 44 ہزار روپے کا مقروض تھا، اس حکومت کے قرضوں کے بعد ہر شہری 2 لاکھ 35 ہزار روپے کا مقروض ہو گیا ہے۔ شیری رحمان نے کہاکہ صرف 3 سال میں اس حکومت نے ہر پاکستانی پر 91 ہزار روپے کا اضافی بوجھ ڈالا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں