صدر مملکت

صدر عارف علوی اقتصادی تعاون تنظیم کے اشک آباد، ترکمانستان میں ہونے والیپندرہویں اجلاس میں شرکت کریں گے

اسلام آباد (گلف آن لائن)صدر عارف علوی اقتصادی تعاون تنظیم کے اشک آباد، ترکمانستان میں ہونے والی پندرہویں اجلاس میں شرکت کریں گے،اقتصادی تعاون تنظیم کا 15 واں سمٹ اشک آباد، ترکمانستان میں 28 نومبر کو منعقد ہوگا،صدر عارف علوی سمٹ کے پلینری سیشن سے بھی خطاب کریں گے۔

حکام کے مطابق ترکمانستان کے صدر 15 ویں سمٹ کی صدارت کریں گے،اقتصادی تعاون تنظیم کے سمٹ کا موضوع ” مستقبل میں ایک ساتھ”ہے،صدر مملکت سمٹ میں شرکت کرنے والے دیگر ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے،اقتصادی تعاون تنظیم کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے علاوہ ای سی او ویڑن 2025 کا وسط مدتی جائزہ بھی لیا جائیگا،پاکستان، ایران اور ترکی اقتصادی تعاون تنظیم کے بانی ممالک ہیں،آذربائیجان، ترکمانستان، کرغیزستان، قازقستان اور افغانستان بھی اس تنظیم کے رکن ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں