حسن علی

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اننگز کے آغاز میں جلد وکٹیں حاصل کرکے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی،حسن علی

چٹاکانگ(گلف آن لائن) پاکستانی ٹیم کے بائولر حسن علی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اننگز کے آغاز میں جلد وکٹیں حاصل کرکے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی،لٹن داس اور مشفیق الرحیم نے اچھی بیٹنگ کی،دونوں کھلاڑیوں کی اننگز کی تعریف بنتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اننگز کے آغاز میں جلد وکٹیں حاصل کرکے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی،لٹن داس اور مشفیق الرحیم نے اچھی بیٹنگ کی۔

انہوںنے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کی اس اننگز کی تعریف بنتی ہے،دن کے پہلے سیشن کے بعد گیند اچھا بیٹ پر آنے لگا تھا۔ انہوںنے کہاکہ پچ کچھ سلو ہے، اچھی باؤلنگ کرکے بریک تھرو لینے کی کوشش کریں گے،اس وقت بنگلہ دیش اچھی پوزیشن پر ہے۔ انہوںنے کہاکہ کوشش ہوگی اگلے روز آتے ہی وکٹ حاصل کریں،بنگلہ دیش کو جلد محدود کرلیا تو ہمارے بیٹرز بھی بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں