شہباز شریف

ضیاء الدین کا انتقال قابل لکھاری،دانشور ،صحافت و معاشرے کا بڑا نقصان ہے ‘ شہباز شریف

لاہور(گلف آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے سینئر صحافی ضیاء الدین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضیاء الدین کا انتقال ایک قابل لکھاری،دانشور اورصحافت و معاشرے کا بڑا نقصان ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ وہ صحافت میں استاد اور ادارے کی حیثیت رکھتے تھے۔

مرحوم ڈٹ کر اصولو ں پرکھڑے ہونے کے باوجود اسی قدر نفیس اور شائستہ انسان تے۔ آئین ،جمہوریت اور صحافتی اصولوں کیلئے ان کی خدمات کوتادیر یاد رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں