او آئی سی

اسرائیلی صدر کا مسجد ابراہیمی پر دھاوا اشتعال انگیزی ہے، او آئی سی

جدہ (گلف آن لائن)اسلامی تعاون تنظیم نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کی فلسطین کے تاریخی شہر الخلیل میں موجود مسجد ابراہیمی پر دھاوے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کی سوچی سمجھی کوشش قرار دیا ہے۔ او آئی سی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی صدر کا مسجد ابراہیمی اور الخلیل شہر کا متنازع دورہ کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا باعث بنا ہے۔ایک بیان میں، تنظیم نے اسرائیلی صر کے دھاوے کے واقعے کو الخلیل اور مسجد ابراہیمی پر اسرائیلی قبضے کو وسعت ینے اور ان پر اپنا کنٹرول مضبوط کرنے کی کوشش قرار دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کے حقوق، ان کی سرزمین اور ان کے مقدسات پر اسرائیلی دھاوئوں کی کوئی گنجائش نہیں۔بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے مقدس مقامات اور تاریخی مقامات کی حفاظت کیلئے آگے آئے اورقابض اسرائیلی حکام کو مقدس مقامات کے تقدس کا احترام کرنے، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرنے اور فلسطینی عوام، ان کی سرزمین اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں