شیری رحمان

سینیٹر شیری رحمان کا مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ سے پہلے ہی مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اکتوبر میں مہنگائی 9.2 فیصد تھی جو نومبر میں 11.5 فیصد رہی، بحران سرکار کی وجہ سے مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے،آئی ایم ایف کے بنائے منی بجٹ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ یہ ملک کو بوکھ اور بدحالی کی طرف دھکیل رہے ہیں، ایک سال کے اندر آٹا 10.26 فیصد، گھی 58.28 اور کنگ آئل 53.59 فیصد مہنگا ہوا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ایک سال میں بجلی کی قیمت میں 47.87 فیصد اور پیٹرولیم مصنوعات 40.81 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس کے باوجود یہ منی بجٹ پیش کرنے کا اعلان کر رہے، ملک کو منی بجٹ کی نہیں اس نااہل حکومت سے چھٹکارے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں