فیصل کریم کنڈی

پشاور جلسہ پر حکومت کے تمام حربے ناکام ہوگئے اور جیالوں کے جذبوں کو دیکھ پی ٹی آئی بوکھلا گئی ہے ، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ پشاور جلسہ پر حکومت کے تمام حربے ناکام ہوگئے اور جیالوں کے جذبوں کو دیکھ پی ٹی آئی بوکھلا گئی ہے۔

اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پشاور میں پیپلز پارٹی یوم تاسیس پر تاریخی جلسہ کیا ،حکومت کے تمام حربے ناکام ہوگئے اور جیالوں کے جذبوں کو دیکھ پی ٹی آئی بوکھلا گئی ہے ،کامیاب جلسہ منعقد کرنے پر پیپلز پارٹی کی صوبائی تنظیم اور جیالوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔انہوںنے کہاکہ جلسے میں جیالے اور جیالیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے بتا دیا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے پیروکار ہیں ۔

انہوںںے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نانا اور والدہ کا مشن لیکر آگے بڑھ رہے ہیں جیالے ساتھ ہیں،تاریخی جلسے میں عوام نے پیپلز پارٹی پر اپنے اعتماد کا اظہار کر دیا ۔ انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی ،بلاول بھٹو زرداری انشاء اللہ ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں