الیکٹرانک ووٹنگ مشین

حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کی تیاری شروع کردی

اسلام آباد (گلف آن لائن)حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کی تیاری شروع کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کو ابتدائی طور پر ای وی ایم کی خریداری اور ڈیٹا سینٹر کیلئے 59 ارب روپے درکار ہیں۔

شبلی فراز کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے لیے حکومتی رابطہ کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ، وزارت پارلیمانی امور میں سیکرٹریٹ قائم کردیا گیا ۔رپورٹس کے مطابق آئی ووٹنگ آگاہی مہم وزارت خارجہ کے سپرد کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں