شہباز شریف

شہبازشریف نے منی بجٹ مسترد کریا

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے منی بجٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ لانے کے اعلان سے ثابت ہوگیا کہ قومی بجٹ کے موقع پر حکومت نے قوم اور کاروباری برادری سے جھوٹ بولا ،منی بجٹ لانے والے کہتے تھے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، عمران نیازی نے ایک اور یوٹرن لیا ہے ،یہ منی بجٹ نہیں، معاشی تباہی، مہنگائی کا سیاہ طوفان ہے جو پاکستان کی معیشت، صنعت ، روزگار اجاڑ دے گا ،منی بجٹ قومی معیشت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ نئی قانون سازی سے حکومت پاکستان میں آئی ایم ایف کی ٹیکس کلکٹر بن جائے گی ، وفاقی حکومت کا کردار محض آئی ایم ایف کے ٹیکس جمع کرنے تک محدود ہوکر رہ جائے گا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معیشت براہ راست عالمی مالیاتی ادارہ کنٹرول کرے گا ،منی بجٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، منظور نہیں ہونے دیں گے ۔انہوںنے کہاکہ شرح سود میں مزید اضافے کی اطلاعات معیشت کی مزید تباہی کی خبر ہے ،موجودہ حکومت پھر سے وہی غلطیاں کررہی ہے جو اس نے پہلے سال کی تھیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت ایک غلطی کو دوسری سنگین غلطی سے ٹھیک کرنے کی روش پر کاربند ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی پہلے ہی عوام کا جینا حرام کرچکی ہے، مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا ۔

انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت ہر ماہ مہنگائی، نااہلی کے اپنے ہی ریکارڈ توڑ رہی ہے ،گھی 10 روپے مہنگا ہوکر 360 روپے کلو ہوگیا، آٹے، چینی کے بعد گھی مسلسل مہنگا ہورہا ہے ،ایک سال میں بجلی 73 روپے، پٹرول41 اور ڈیزل 37 فیصد مہنگا ہوا۔ انہوںنے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں دیاجارہا ،انہوںنے کہاکہ برآمدات میں اضافہ دکھانے والی حکومت نے درآمدات کے اعدادوشمار چھپالئے، ،نومبر میں برآمدات2.90 ارب ڈالر کے مقابلے میں درآمدات پونے 8 ارب ڈالر بتائی جارہی ہیں جو ریکارڈ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ برآمدات میں اضافے کے حکومتی دعوے صحیح ہیں تو پھر ڈالر کی قیمت کیوں کنٹرو ل میں نہیں ؟

اپنا تبصرہ بھیجیں