محمد زبیر

معاشی اشاریے مسلسل خراب ہورہے ہیں، محمد زبیر

کراچی(گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ معاشی اشاریے بغیر کمی کے مسلسل خراب ہورہے ہیں، افراط زر 11.5 فیصد سی پی آئی اور 18 فیصد ایس پی آئی کیساتھ ریکارڈ سطح پر ہے۔

ایک بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ 5 ماہ کا تجارتی خسارہ 20.75 ارب ڈالر رہا،5.1 ارب کے ساتھ نومبر کے تجارتی خسارے نے تمام ریکارڈ توڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں قیمتوں اور روپے پر مزید دبائونظر آئے گا۔وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے احساس راشن پروگرام کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے، لوگوں کی تکالیف دیکھتے ہوئے اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہنگائی ہے اس میں کوئی شک نہیں اس کا حل تلاش کرنا ہے ، تنخواہ دار طبقے کیلئے زیادہ مشکلات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں