وزیر اطلاعات

اپوزیشن کا پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ کا بائیکاٹ افسوسناک ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ اپوزیشن کا پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ کا بائیکاٹ افسوسناک ہے،اپوزیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور سنجیدگی سے اجلاس میں شرکت کرے۔ وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہاکہ اپوزیشن کا پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ کا بائیکاٹ افسوسناک ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ سات دہائیوں میں پہلی بار کوئی حکومت اپنی سیکیورٹی پالیسی پارلیمان کو پیش کر رہی ہے۔۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ یہ سیاسی معاملہ نہیں بلکہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے،اپوزیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور سنجیدگی سے اجلاس میں شرکت کرے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں