حید رسلطان

فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے اردوکیساتھ پنجابی فلموں کو فروغ دینا ہوگا’ حید رسلطان

لاہور( گلف آن لائن)ناموراداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ ماضی میں پنجابی کی فلموں سے پنجاب کے کلچر کو فروغ ملا ہے اور اس میں میرے والد مرحوم محترم سلطان راہی کا بھی حصہ ہے ، جس طرح ماضی میں سینما انڈسٹری کو اپنے پائوں پر کھڑا رکھنے کیلئے جستجو کی جاتی تھی آج وہ نظر نہیں آتی ۔ ایک انٹر ویو میں حیدر سلطان نے کہا کہ سینکڑوں لوگ ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری کے عروج میں بے پناہ دولت اور شہرت کمائی ہے اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ انہیں فلم انڈسٹری کی زبوں حالی پر بے چین ہونا چاہیے ۔

میری درخواست ہے کہ یہ سینئرز سرجوڑ کر بیٹھیں اورموجودہ فلم انڈسٹری کے لوگوں کو ان کی خامیابیاں او رکوتاہیاں بتائیںاورانہیں سمت دیں۔ انہوںنے کہا کہ میرا یہ دعویٰ ہے کہ جب تک اردوکے ساتھ پنجابی فلموںکو فروغ نہیںدیا جائے گا ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ ترقی نہیں کر سکتی اس لئے اس پر سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں