افتخارٹھاکر

کمرشل تھیٹرکی طرف آنیوالوں کی اکثریت پڑھی لکھی نہیں ہوتی’افتخارٹھاکر

لاہور(گلف آن لائن)سینئر کامیڈین اداکارافتخارٹھاکرنے کہا ہے کہ پوری دنیامیں تھیٹراورفلم میں جولوگ آتے ہیں وہ پڑھے لکھے ہوتے ہیں لیکن ہمارے ہاں کمرشل تھیٹرکی طرف آنے والے 80سے85فیصد لوگ پڑھے لکھے نہیں ہوتے،میں نے اسلام آبادسے تھیٹر شروع کیا،میر ے ایک دوست مجھے تھیٹرکی ریہرسل دکھانے لے گئے اور جب مجھ سے پوچھا گیا ریہرسل کیسے لگی جس پر میں نے کہا اس میں تووہ کردار ہے ہی نہیں ہوشائقین کو بٹھائے رکھے اور سلسلہ آگے چل نکلا۔

ایک انٹرو یومیں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ میں نے پنکچر لگانے اور الیکٹریشن سمیت کئی کام کئے اورپھر تھیٹر کی طرف آ گیا ،میں نے اس کے باوجود پڑھائی نہیں چھوڑی کیونکہ اس کے بغیروقت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتاہے۔ انہوںنے کہا کہ مجھے لگتا ہے میری جسامت کی بناوٹ ہی ایسی ہے کہ لوگ مجھے دیکھ کر مسکراہتے ہیں اسی لئے کامیڈی میری چوائس تھی کیونکہ مجھے ہنستے ہوئے چہرے اچھے لگتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں