سپریم کورٹ

کلثوم نواز اور شہباز شریف کے اضافی ویلتھ ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی اپیلیں خارج

اسلام آباد (گلف آن لائن)سپریم کورٹ نے بیگم کلثوم نواز اور شہباز شریف کے اضافی ویلتھ ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی اپیلیں خارج کر دیں۔

پیر کو سپریم کورٹ نے کہا کہ کلثوم نواز اور شہباز شریف نے 1994 سے 1998 تک ویلتھ ٹیکس جمع کرایا، ایف بی آر نے اضافی ویلتھ ٹیکس کیلئے نوٹس جاری کیے تھے، اضافی ویلتھ ٹیکس کیلئے ڈیمانڈ نوٹس کا دیا جانا ضروری ہے، ایف بی آر کلثوم نواز اور شہباز شریف کو ڈیمانڈ نوٹس بھجوانا ثابت نہ کر سکا، اضافی واجبات کے نوٹس بھی ویلتھ ٹیکس جمع کرانے کے بعد بھیجے گئے۔

خیال رہے شریف خاندان نے ایف بی آر نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دئیے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے اضافی ٹیکس نوٹس کالعدم قرار دے دیئے تھے۔ ایف بی آر نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں