ہائیکورٹ نے شہری کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین قانون سازی پر درخواست نامکمل قرار دے دی ، مہلت کی استدعا منظور

اسلام آباد (گلف آن لائن)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے شہری کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین قانون سازی پر درخواست نامکمل قرار دے دی ۔ منگل کو عدالت نے دور ان سماعت استفسار کیاکہ آپ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی قانون سازی کی کن شقوں پر اعتراض ہے؟ ۔

درخواست گزار نے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی کی منصوبہ بندی، قانون سازی کالعدم قرار دی جائے۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین قانون سازی کی کون سی شقیں آئین سے متصادم ہیں؟ ۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ نے کہاکہ ایسے نامکمل درخواست دائر نہیں کرتے ورنہ جرمانہ ہوجاتا ہے۔درخواست گزار فدا اللہ نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست کی درستگی کے لیے مہلت دی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کی مہلت کی استدعا منظور کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں