یوکرین

یوکرین کی سرحد پر روسی فوجیوں کی تعداد بڑھنے سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ

واشنگٹن(گلف آن لائن)یوکرین کی سرحد پر روسی فوجیوں کی تعداد بڑھنے سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی جس سے امریکا اور روس آمنے سامنے آگئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک کے صدور جوبائیڈن اور پیوٹن کے درمیان 2 گھنٹے 5 منٹ دورانیے کے طویل ورچوئل مذاکرات ہوئے جس میں صدربائیڈن نے فوجی کشیدگی کی صورت میں روس پر سخت پابندیوں کا عندیہ دیا۔

اس دوران صدرپیوٹن نے امریکی ہم منصب سے یوکرین کونیٹو اتحاد سے دور رکھنے، خطے میں امریکی افواج کی تعداد میں کمی اورمہلک ہتھیاروں کی تنصیب روکنے کامطالبہ کیا۔امریکی حکام کے مطابق صدربائیڈن نے روسی ہم منصب کے کسی بھی مطالبے سے متعلق کوئی وعدہ نہیں کیا۔بعد ازاں روسی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنمائوں کی بات چیت خوشگوارماحول میں ہوئی اور روسی فوج کسی کیلیے خطرہ نہیں۔بیان میں پیوٹن نے امریکا اورروس میں سفارتخانوں کے عملے پر عائد تمام پابندیاں ختم کرنیکی تجویز بھی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں