مشال ملک

بھارت نے جنت کشمیر کو دوزخ بنا دیا ہے،بھارتی فوجی لاشوں کی بیحرمتی کرتے ہیں، مشال ملک

راولپنڈی(گلف آن لائن)آرٹس کونسل میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے جنت کشمیر کو دوزخ بنا دیا ہے،بھارتی فوجی لاشوں کی بیحرمتی کرتے ہیں۔

کشمیر یوں پر بھارتی مظالم سے متعلق آرٹس کونسل میں تصویری نمائش کے انعقاد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک نے کہاکہ بھارت نے جنت کشمیر کو دوزخ بنا دیا ہے،بھارتی فوجی لاشوں کی بیحرمتی کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ دنیا اندھی گونگی بہری جو بھارت سے گھبراتی ہے،بی جے پی کے دور میں ڈس انفو لیب سامنے آئی۔

انہوںنے کہاکہ کشمیر کے پاس اپنے دفاع کے لیے فوج نہیں ہے،بپن راوت اور ان کی اہلیہ کا اختتام پیغام دیتا ہے۔انہوںنے کہاکہ کسی بھی شخص پر طلم نہیں کرنا چاہیے،بپن راوت کہتے تھے کشمیریوں کی میت نہیں دیں گے۔انہوںنے کہاکہ بپن راوت کی لاش کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ ہورہا ہے،مظلوموں کی آہیں آسمان تک جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں