شیری رحمن

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا حالیہ سروی حکومت کے خلاف عوامی چارج شیٹ ہے، حکومت سروے کو نہیں جھٹلا سکتی، شیری رحمن

اسلام آباد(گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری نے کہاہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا حالیہ سروی حکومت کے خلاف ایک عوامی چارج شیٹ ہے، حکومت سروے کو نہیں جھٹلا سکتی،پیپلز پارٹی حکومت کی نااہلی اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کر رہی ہے، عوام نااہل ٹولے کے خلاف باہر نکلیں۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ 92.99 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں تباہی سرکار کے دور میں مہنگائی ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ 85.9 فیصد لوگوں کہتے ہیں ان کی آمدنی میں اضافے کہ بجائے کمی ہوئی ہے، 73 فیصد سے زائد پاکستانی سمجھتے ہیں مہنگائی کی وجہ حکومت کی نااہلی اور کرپشن ہے۔

انہوںنے کہاکہ لوگوں نے نام نہاد احتساب پر بھی غیر اعتمادی کا اظہار کیا ہے، تحریک انصاف کے انقلابیوں نے پولیس اور عدلیہ میں اصلاحات کا دعوہ کیا تھا۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ 3 سال بعد لوگ دونوں اداروں کو سب سے زیادہ کرپٹ سمجھتے ہیں، حکومت کی نااہلی سے اب ہر پاکستانی تنگ آ چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تبدیلی اور اصلاحات کے تمام تر دعوے جھوٹ پر مبنی تھے، اس حکومت کے پاس ملک چلانے کی صلاحیت ہی نہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اس حکومت کی نااہلی اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کر رہی ہے، عوام اس نااہل ٹولے کے خلاف باہر نکلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں