شہباز شریف، حمزہ شہباز

منی لانڈرنگ مقدمہ’شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کیخلاف چالان تیار

لاہور(گلف آن لائن) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ مقدمے میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف چالان تیار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام 11 دسمبر کو عدالت میں چالان جمع کرائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے چالان میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا ہے۔ شہباز شریف خاندان کے چند ملازمین سمیت 17 سے زائد افراد کو چالان میں نامزد کیا گیا ہے۔ شریف فیملی کے سی ایف او محمد عثمان کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

خیال رہے شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بینکنگ جرائم کورٹ سے عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔ ایف آئی اے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں