وزیر اطلاعات سندھ

وزیر اعظم بے شک سندھ کو اپنا صوبہ نہ سمجھیں مگر سندھ پاکستان کو صوبہ ہے، وزیر اطلاعات سندھ

کراچی (گلف آن لائن)وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہاہے کہ وزیر اعظم بے شک سندھ کو اپنا صوبہ نہ سمجھیں مگر سندھ پاکستان کو صوبہ ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم سندھ چند گھنٹوں کیلئے نہیں چند دنوں کیلئے آئیں،وزیراعظم خالی اور خیالی اعلانات کرنے کی بجائے عملی طور سندھ منصوبے دیں ۔ انہوںے کہاکہ وزیر اعظم کو سندھ میں کینسر کے مفت علاج کے ہسپتال دیکھ کر تکلیف تو ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم تھر جانے والی شاہراہ پر بھی سفر کریں جو پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت نے تعمیر کی ہے ،

وزیراعظم این آئی سی وی ڈی بھی دیکھیں جہاں پورے ملک کے عوام کا مفت علاج ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں