چیئرمین پی سی بی

کرکٹ ٹیم کا جادو اور کمال چل رہا ہے، چیئرمین پی سی بی

لاہور (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم کا جادو اور کمال چل رہا ہے۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے نجی اسکول کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتے آپ کو بتائیں گے مزید کیا کرنے جارہے ہیں، بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں پاکستانی ٹیم بہت اچھی کھیلی۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں بیلنس ہونا بہت ضروری ہے، اسکولوں سے کہوں گا اپنی ویمن اور جونیئر ٹیمیں بنائیں۔

پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ پی سی بی جونیئر کنٹریکٹ آرہا ہے، انڈر11، انڈر 16 اور انڈر 19 کے بچوں کو کنٹریکٹ دیں گے۔خیال رہے کہ دورہ بنگلادیش میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔پاکستان نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 8 رنز سے شکست دی جبکہ پہلے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے مات دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں