رانا مبشر اقبال

ملک کو اقتصادی بحالی کے منصوبے کی شدید ضرورت ہے’ رانا مبشر اقبال

لاہور (گلف آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کا تیارکردہ منی بجٹ دینے کی بجائے استعفی دے،تبدیلی کا سونامی معیشت، روزگار اور عوام کی خوشیوں کو نگل گیا ہے۔اپنے بیان میں میں انہوںنے کہاکہ پیٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہوگئی ۔

حکومت کیسے دعویٰ کر رہی کہ اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے شرائط خفیہ رکھے جا رہے۔پاکستان مسلم لیگ نواز آئی ایم ایف اور حکومت کی اس منی بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے تباہ کن معاہدے کے مطابق ایک اور منی بجٹ کے پیش کرنے جا رہی ہے۔

اب بہت سی اشیا پر 17 فیصد جی ایس ٹی سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا اور پی ٹی آئی کی ناکام پالیسیوں سے بیزار لوگوں پر مزید دبائو پڑے گا۔ ملک کو اقتصادی بحالی کے منصوبے کی شدید ضرورت ہے۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کا ریلیف اب تک عوام کو نہیں مل سکا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے اعلان کردہ معاشی ریلیف پیکج کا اثر تو نہیں پہنچا البتہ بجلی گیس اور اشیا کی قیمت مزید بڑھ چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں