آسٹریلیا اور انگلینڈ

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 16 دسمبر سے شروع ہو گا

ایڈیلیڈ(گلف آن لائن)آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گامیزبان ٹیم آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔شیڈول کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 16 دسمبر سے شروع ہو گا،

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن، چوتھا ٹیسٹ 5 سے 9 جنوری (2022 ) تک سڈنی جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 14 سے 18 جنوری تک ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ برسبین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں