حلیم عادل شیخ

سندھ حکومت سندھ کی عوام کے لیے سہولیات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے وڈیرانہ سوچ ہے ،حلیم عادل شیخ

کراچی(گلف آن لائن)قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت سندھ کی عوام کے لیے سہولیات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے وڈیرانہ سوچ رکھنے والی جماعت کبھی بھی عوام کی ترقی نہیں چاہے گی سندھ کی عوام کو صحت کارڈ دینے کے لیے سندھ حکومت تیار نہیں پنجاب، کے پی کے کے بعد جی بی، آزاد کشمیر، بلوچستان کو مکمل صحت کارڈ کی سہولت ملنے جارہی ہے سندھ حکومت نے راشن سبسڈی پروگرام میں بھی اپنا حصہ ڈالنے سے انکار کیا جس سے سندھ کی عوام کو مزید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے سندھ کی ترقی کے لیے ہر اقدام میں پی پی مخالفت کرتی ہے سندھ کارڈ کھیلنے والے حکمران صرف سندھ کو لوٹ کر جائیدادیں بنانا جانتے ہیں صوبے کے وزیراعلی کا کردار صرف نفرتیں بانٹنے تک محدود ہے وزیر اعلی کی کابینہ میں ڈھکن کھولنے کے لیے تو وزیر موجود ہے لیکن عوام کے مسائل سننے کے لیے کوئی وزیر موجود نہیں سندھ کی عوام کو اقلیت کہنے والے وزیراعلی سندھ فیڈریشن کے خلاف سازش کررہے ہیں سندھ کی عوام کے لیے وفاق اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہے گا۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ بے کراچی میں احتجاج کرنے والی نرسز کے جائز مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاتحریک انصاف سندھ کی بیٹیوں کے ساتھ کھڑی ہے کورونا ویکسین کھانے والے الانسز بھی کہا چکے ہیں صحت کی وزارت کو خاندانی وراثت بناکر سندھ سے صحت چھینی جارہی ہے سندھ میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد روڈوں پر حق مانگ رہے ہیں صوبے کے حکمران صرف لوٹ مار کرنے میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں