سہیل احمد

فیملیوں کا آنا تھیٹر کیلئے آکسیجن کی مانند ہوتا ہے،ماضی میں اسی سے تقویت ملی ‘ سہیل احمد

لاہور(گلف آن لائن )سینئر اداکار سہیل احمد نے کہا ہے کہ اگردیکھا جائے تو ہمارے معاشرے میں تھیٹرایک ایسا میڈیم ہے جسے مثبت انداز میں ترقی کرنی چاہیے تھی لیکن اپنے ڈگرسے ہٹنے کی وجہ سے یہ سکڑرہاہے،فیملیوں کا آنا تھیٹر کیلئے آکسیجن کی مانند ہوتا ہے اور ماضی میں اسے اس سے ہی تقویت ملی ہے ۔ ایک انٹرویو میں سہیل احمد نے کہا کہ جوبھی لوگ تھیٹر سے وابستہ رہے ہیں اوراگرانہوںنے کسی وجہ سے اس سے دوری اختیارکرلی ہے تو یقینا اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ ہو گی ،

میں دعوے سے کہتا ہوںجس نے بھی تھیٹرکیا ہے وہ کبھی بھی اس سے دور نہیں ہونا چاہتا ،اگر آج بھی بہترین اسکرپٹ لکھے جائیں اور آج کے تھیٹرمیں جو کچھ ہورہا ہے اس سے پیچھا چھڑایا جائے تو یہی لوگ واپس آ کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹرکو شعوردینے کا پلیٹ فارم ہونا چاہیے تا کہ لوگ گھرجاکر ڈرامے کے موضوع کو زیر بحث لائیں اوریہی چیز معاشرے میں فروغ پاتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں