شازیہ مری

وزیر اعظم نے کہا تھا میں ان کو رلاوں گا، کسان بھی رو رہے ہیں، شازیہ مری

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم این اے اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے ملک بھر میں یوریا نایاب ہوجانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم نے کہا تھا میں ان کو رلاوں گا، کسان بھی رو رہے ہیں، وزیر اعظم نے جو وعدہ کیا سچ ثابت ہوا، کسان، مزدور، ہاری سب کو رلا دیا۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مودی اور عمران کسانوں کے خلاف ایک پیج پر ہیں، ملک بھر میں یوریا کا غائب ہوجانا، سمجھ سے بالاتر ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ حکومت کے اے ٹی ایمز یوریا اسمگل کر رہے ہیں، حکومتی اے ٹی ایمز یوریا مہنگی امپورٹ کروانے کے چکر میں کسانوں کا تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

شازیہ مری نے کہاکہ گندم کی طرح یوریا بھی ملک سے باہر بھیج کر واپس مہنگے داموں خریدنے کا پروگرام ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کسانوں کے خلاف مودی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ گندم امپورٹ کرنے والوں کے لیے عمران حکومت نے پھر تیاری شروع کردی ہے، عمران حکومت کے کرتوت ملک میں غذائی قلت کرواکر ہی دم لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں