ڈالر

ڈالر پھرمہنگا ہونے لگا، قیمت 178 روپے ہوگئی

کراچی (گلف آن لائن) ڈالر پھرمہنگا ہونے لگااور پیر کو178روپے کی سطح پر ٹریڈ ہوا۔انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ایک موقع پر ڈالر19 پیسے تک مہنگا ہوا لیکن مجموعی طور پر انٹربینک میںڈالر کی قیمت خرید 10پیسے بڑھکر 177.80روپے اور قیمت فروخت177.90روپے سے بڑھ کر178.00روپے ہو گئی۔ اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 179.20روپے سے بڑھ کر179.50روپے اور قیمت فروخت179.70روپے سے بڑھ کر180.00روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یور و 2.50روپے مہنگا ہو گیا جس سے یوروکی قیمت خرید 200روپے اور قیمت فروخت 202روپے پربرقرار رہی تاہم برطانوی پانڈ کی قیمت خرید 50پیسے بڑھ کر234.50روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کی تیزی سے237روپے ہو گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں