حمزہ شہباز

اقتدار کے نشے میں دھت حکمرانوں کو کسانوں کے مسائل کا ادراک ہی نہیں ہے’حمزہ شہباز

لاہور(گلف آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہاہے کہ اقتدار کے نشے میں دھت حکمرانوں کو کسانوں کے مسائل کا ادراک ہی نہیں ہے،کھاد کی ایک ایک بوری کے لئے کسان لائنوں میں لگ کر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پورے پنجاب میں گندم کی کاشت کے موقع پر کھاد غائب کرنے کے پیچھے کون سا مافیا سرگرم ہے سب کو پتا ہے۔

رحیم یار خان ، صادق آباد اور خان پور سمیت جنوبی پنجاب میں کھاد سرے سے غائب ہے۔ کسان پورٹل، کسان کارڈ اور کھاد کی قیمتیں کم کرنے کے دعوے عمران خان حکومت کا ایک اور سبز باغ نکلا۔

ڈی اے پی کی ایک بوری کی قیمت 10 ہزار روپے سے بھی زیادہ ہے جبکہ یوریا کھاد کی بوری کی قیمت دو ہزار پانچ سو روپے ہو گئی ہے۔ یہ حکومت ملکی معیشت کو ٹھکانے لگانے کے بعد پاکستان کو غذائی بحران میں بھی دھکیل چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں