خالد منصور

سی پیک 2030 تک مکمل ہوگا ،خالد منصور

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے کہاہے کہ سی پیک 2030 تک مکمل ہوگا ،پہلا فیز 2015 سے 2020 تک تھا یہ تقریبا مکمل ہوچکا ،دوسرا فیز شروع ہوچکا ہے جو 2025 تک مکمل ہوگا ،تیسرا فیز 2025 سے 2030 تک ہوگا ،اس کے بعد پاکستان دنیا میں قائدانہ کردار کردار ادا کرے گا۔

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے کہاکہ دنیا میں بہت سے ممالک کوئلے سے بجلی پیدا کررہے ہیں تھر میں ہمارے پاس کوئلے کے وسیع ذخائر ہیں ،ہمیں 17 ہزار میگاواٹ بجلی کی ضرورت تھی ۔خالد منصور نے کہاکہ سی پیک 2030 تک مکمل ہوگا ،پہلا فیز 2015 سے 2020 تک تھا یہ تقریبا مکمل ہوچکا ،دوسرا فیز شروع ہوچکا ہے جو 2025 تک مکمل ہوگا ،تیسرا فیز 2025 سے 2030 تک ہوگا ،اس کے بعد پاکستان دنیا میں قائدانہ کردار کردار ادا کرے گا ۔

خالد منصور نے کہاکہ سی پیک رکنے کی باتیں ہورہی ہیں جو غلط ہیں ،بجلی کے کچھ منصوبے مکمل ہوچکے کچھ پر کام جاری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تھر کول کے دو منصوبے مکمل ہونے جارہی ہیں ،موٹرویز بن گئے ہیں کچھ ہر کام جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ گوادر ائیرپورٹ پر کام جاری ہے ،عنقریب ایم ایل ون کا افتتاح ہونے جارہا ہے ۔

خالد منصور نے کہاکہ مختلف ممالک کیساتھ سی پیک کے حوالے سے میٹنگز ہوئیں ،9 سپیشل اکنامک زون بنیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ گوادر سپیشل اکنامک زون جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،چینی سرمایہ کاروں کو دیگر ممالک سے زیادہ مراعات دے رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ صرف یہ کہ کام تیزی سے نہیں ہورہا ،سیکیورٹی کی ذمہ داری پاکستان آرمی نے اٹھائی ہوئی ۔ خالد منصور نے کہاکہ صرف دو مقامات پر واق

اپنا تبصرہ بھیجیں